موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری،سم کارڈ پر کٹوتی ٹیکس ختم

Mar 11, 2021 | 19:33:PM
موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری،سم کارڈ پر کٹوتی ٹیکس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موبائل فون صارفین کو ریلیف دینے کیلئے سم کارڈ پر 250 روپے کٹوتی کا ٹیکس ختم کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ کمیونیکیشن کمپنی پر سروس ٹیکس8 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کردیا ہے، ٹیلی کام انڈسٹری کو اب فائدہ پہنچانا شروع ہوجائے گا۔ 90 ویں سے رائٹ آف وے پر ماضی میں حکومتیں ناکام رہیں موجودہ حکومت نے رائٹ آف وے پالیسی مرتب کرکے منظور کرایا۔ اسکا فائدہ تمام مسائل اب ون ونڈو حل ہوں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے انقلابی فیصلہ کیا اور تمام علاقوں میں کنیکٹویٹی فراہم کی جائے گی۔ 31 ماہ کے دوران موجودہ حکومت 22 ارب روپے کنیکٹویٹی کے منصوبوں پر خرچ کررہی ہے۔ گزشتہ 6 ماہ میں یو ایس ایف نے 15 نئے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ ہائی ویز پر رابطوں کا مسئلہ ہے اسکے لئے ایم تھری سے ایم 5 تک 13 سو کلومیٹر شاہراہوں پر رابطوں کے لئے معاہدے ہوچکے ۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 17 کروڑ عوام کے پاس موبائل فون موجود ہے 44 فیصد لوگ براڈ بینڈ استعمال کرتا ہے ہمارا ٹارگٹ ہے کہ 22 کروڑ عوام کے پاس موبائل فون ہو ملک میں سیاحت کے مقامات پر رابطوں کو بڑھانے کا منصوبہ ہے، سیاحتی مقامات پر سسٹم اپ گریڈ کررہے ہیں کوشش ہے جون تک مکمل ہوجائے۔
 امین الحق نے مزید کہا کہ کویڈ 19 وبا کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ میں لاک ڈاون کیا گیا ۔وزارت آئی ٹی نے اس وبا کو ایک موقع کے طور پرلیا۔ 2020 میں ہماری 995 ملین ڈالر سے ایک اعشاریہ 23 بلین ڈالر سافٹ وئیر ایکسپورٹ ہوگئی۔ اس دوران 40 فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھا ہے ۔پاکستان میں واحد آئی ٹی وزارت ہے جسکی گروتھ اتنی ہوئی 2023 میں یہ ٹارگٹ 5 بلین ڈالر تک لیجانے کا منصوبہ ہے۔ ملک میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک اور ائی ٹی پارک بنائے جارہے ہیں۔ اس ماہ اسلام آباد میں پہلے سرکاری ائی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا عام عوام کو فائدہ ہوگا۔اس سے کاروبار میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی ۔ رائٹ آف پالیسی میں تمام اانفراسٹرکچر کو قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔تین سال میں یہ آئی ٹی پارک مکمل کیا جائے گا ۔کراچی میں آئی ٹی پارک کے لئے زمین حاصل کرلی گئی ہے۔