وفاق کے بعد پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بھی خوشخبری، اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاق کے بعد پنجاب حکومت کی بھی ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کی تجویز سامنے آگئی۔ پنجاب حکومت وفاق کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت وفاق کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔ پینشن میں پانچ فی صد اضافہ کی تجویز ہے۔ محکمہ خزانہ نے ورکنگ مکمل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے حکومت کا بڑا ریلیف
یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ: عوام کو کن شعبوں میں ریلیف، کہاں ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟
خیال رہے گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دی جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔
نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے فائنانس بل 2022-23ء کی منظوری دی۔
کابینہ نے بجٹ تجاویز منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دی۔ جو سب سے بڑا ریلیف ہے اور مجموعی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد ہوگا۔