وفاقی بجٹ: عوام کو کن شعبوں میں ریلیف، کہاں ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟

Jun 10, 2022 | 22:47:PM
بجٹ، ریلیف، ٹیکس، سستی اشیا،مہنگائی
کیپشن: آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ قومی اسمبلی میں پیش۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے 9 ہزار 500 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ 

کیا سستا ہوا؟ 

ادویات، کھانے کا تیل، زرعی مشینری سستی

مشینری کے رینٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس

تعلیمی اخراجات کی ادائیگی پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس

زرعی ساز و سامان پر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز

سولر پینل کی درآمد اور ترسیل پر ٹیکس صفر

ٹریکٹر، گندم، مکئی کی سپلائی، زرعی آلات، بيج، کینولا، سورج مکھی اور چاول سیلز ٹیکس واپس

فصلوں کی کٹائی کی انڈسٹری کیلئے ٹیکس چھوٹ

ریٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات پر ٹیکس کم کرکے 3 فیصد

یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ: چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس وصولی کا انوکھا طریقہ متعارف

کیا مہنگا ہوا؟

بڑے بڑے فارم ہاؤسز پر ٹیکس کے نفاذ کی تجویز

گاڑیوں اور ٹیلی کمیونیکشن سروسز بھی مہنگی

بڑی لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس دگنا

1601سی سی سے 1800 سی سی کی گاڑی پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس لاگو

1801سے 2000 سی سی کی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد

2001سے 2500 سی سی گاڑی پر 3 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز

2501 سے 3 ہزار سی سی کی گاڑی کی رجسٹریشن پر 4 لاکھ روپے مجوزہ ٹیکس

تین ہزار سی سی سے بڑی گاڑی پر 5 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز

درآمدی موبائل فونز پر لیوی عائد کردی گئی

تیس ڈالر (تقریباً 6 ہزار پاکستانی روپے) ماليت کے درآمدی موبائل پر 100 روپے لیوی عائد

تیس سے 100 ڈالر (6 ہزار سے 20 ہزار پاکستانی روپے تک) کا موبائل امپورٹ کرنے پر 200 روپے لیوی دینا ہوگی

100 سے 200 ڈالر (تقریباً 20 ہزار سے 40 ہزار روپے) کے درآمدی موبائل پر 600 روپے لیوی عائد ہوگی

200 سے 350 ڈالر (40 ہزار سے 70 ہزار روپے تک) کے امپورٹڈ موبائل پر 1800 روپے لیوی نافذ ہوگی

ساڑھے تین سو سے 500 ڈالر (70 ہزار سے ایک لاکھ روپے) تک کا موبائل درآمد کرنے پر 4 ہزار روپے لیوی لاگو ہوگی

500 سے 700 ڈالر (ایک لاکھ سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے) ماليت کا موبائل فون امپورٹ کرنے پر 8 ہزار روپے لیوی دينا ہوگی۔

700 ڈالر سے زائد (ایک لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد) ماليت کے درآمدی موبائل پر 16 ہزار روپے لیوی عائد ہوگا۔

ریئل اسٹیٹ، فارم ہاؤسز اور غیر استعمال شدہ اراضی پر بھی ٹیکس لگے گا۔

فی سگریٹ 20 پیسے سے 40 پیسے مہنگا ہوجائے گا۔