یو اے ای ۔۔ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر بڑی پابندی عائد

Jan 11, 2022 | 16:50:PM
یو اے ای میں کورونا ویکسین لگوا لازمی قرار
کیپشن: یو اے ای فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابوظہبی کے تمام سرکاری محکموں میں ویکسین نہ لینے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

متحدہ عرب امارات حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں میں داخلے کی شرط ویکسین کی تمام خوراکوں کی تکمیل ہے۔ ’صحت کے اداروں کے طے شدہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اس فیصلے سے ان لوگوں کو استثنی ہے جن کے پاس متعلقہ ادارے سے اجازت ہو‘۔

حکومت نے کہا ہے کہ نئے فیصلے کے بعد سابقہ فیصلے پر بھی عمل جاری رہے گا کہ ہر ادارے میں کام  کرنے و الے افراد ہر سات دن میں پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک نہ پہننے والوں کی شامت آگئی ۔۔۔سخت سزاوں کا اعلان
 پی سی آر ٹیسٹ اداروں میں کام کرنے والے مستقل ملازموں کے علاوہ عارضی ملازموں کے لیے بھی ہے جبکہ اداروں میں آنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ 48 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ دکھائیں۔

 ویب سائٹ کے مطابق ابوظہبی حکومت نے فیصلے کا نفاذ 10جنوری سے کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ ۔نیوی گالف کلب کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ