ٹریفک چالان کے حوالے سے عوام کی بڑی مشکل حل

Feb 11, 2022 | 16:57:PM
ٹریفک چالان کے حوالے سے عوامی کی بڑی مشکل حل
کیپشن: ٹریفک چالان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کےلئے بینکوں میں خوار نہیں ہوناپڑے گا، 14فروری سے آن لائن جرمانے وصول کئے جائیں گے، مینول وصولی کا سسٹم ختم کردیا گیا.

ٹریفک پولیس کا چالان جرمانہ وصولی کا سسٹم مزیدشفاف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہری ای پے، جیز کیش، ایزی پیسہ، اے ٹی ایم سمیت دیگرآن لائن ایپس کے ذریعے جرمانے ادا کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی ٹک ٹاکر دانیہ سے خفیہ شادی۔۔ نکاح کن شرائط پر ہوا؟

ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا ہے کہ چالان ای پیمنٹ سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے، آن لائن سسٹم سےشہری اپنا قیمتی وقت اور پیسے دونوں بچا سکیں گے، اگر کسی شہری کے پاس یہ سہولیات میسر نہ ہوں تو وہ کسی بھی بینک کی برانچ میں چالان جمع کرواسکتا.

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا۔۔ محمد نواز پی ایس ایل سے آئوٹ

 ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ چالاننگ آفیسر مخصوص اپلیکیشن سے چالان کی ادائیگی کی تصدیق کرے گا، شہری چالان کی فوری ادائیگی کی صورت میں ضبط شدہ کاغذات چالاننگ آفیسر سے وصول کر سکیں گے۔