وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا اہم بیان آگیا

Oct 10, 2022 | 15:04:PM
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا اہم بیان آگیا
کیپشن: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ‏عالمی بینک نے سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 40 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔ 

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مزید 90 لاکھ لوگ غربت میں چلے جائے گے۔ ہم عالمی دنیا کو اپیل کر چکے ہیں کہ زمین پر نقصانات کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے۔گھروں، بنیادی ڈھانچے، سڑکوں اور فصلوں کو جو نقصان ہوا ہے ہ ‏عالمی بینک کےاعداد و شمار سے نقصانات کا تخمینہ سے کہیں زیادہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سموگ ایک آفت قرار، پابندیاں جاری

ہم گزشتہ 18 ہفتوں سے قیمتی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں اب صحت کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے جس کے ساتھ ساتھ ڈینگی اور ملیریا کے ساتھ دیگر وبائی امراض بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ابھی ہم نے سیلاب زدگان کو اپنی علائقوں میں واپسی کے ساتھ ان کی بحالی پر کام کرنا ہے۔ 7.9 ملین بے گھر لوگوں کی بحالی کیلئے ہمیں وسائل درکار ہیں۔عالمی دنیا کو اس انسانی بحران کے وقت سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے آگے آنا چاہیے۔