پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں کتنے عرصے بعدمیلبرن کے تاریخی گراﺅنڈ میں مدمقابل ہونگی؟

Nov 10, 2022 | 22:21:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، فائنل، پاکستان اور انگلینڈ، میلبرن، تاریخی گرائونڈ
کیپشن: جوزبٹلر اور بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی کو شکست دیکر ایونٹ کے میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز کیا جبکہ انگلش ٹیم نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم بھارت کو 10 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔
اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں سال 1992 کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سال 2009 اور 2010 میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہیں، فاتح ٹیم دوسری مرتبہ چمپئن بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈکے ہاتھوں عبرتناک شکست، روہت شرما کی روتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی