صدر جوبائیڈن کے پالتو کتے وائٹ ہا وس سے نکال دیئے گئے

Mar 10, 2021 | 20:35:PM
 صدر جوبائیڈن کے پالتو کتے وائٹ ہا وس سے نکال دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہا وس سے نکال دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاوس سے نکال دیا گیا ، دونوں کتوں کو صدر بائیڈن کے ڈیلاویئر میں گھر منتقل کر دیا گیا۔
 رپورٹس کے مطابق جرمن شیفرڈ کا طرز عمل وائٹ ہاوس کے اسٹاف اور سکیورٹی عملے کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔ وہ وائٹ ہاوس کے عملے کو دیکھ کر بھونکتے اور سکیورٹی عملے کے ارکان پر حملہ کرتے تھے۔جوبائیڈن نے چیمپ اور میجر نامی جرمن شیفرڈ نسل کے کتے پال رکھے ہیں ، چیمپ نامی کتا جوبائیڈن کے ساتھ 2008، میجر 2018 سے ہے۔ انہیں وائٹ ہاوس میں جوبائیڈن کے منتقل ہونے پر لایا گیا تھا۔
واضح رہے سابق صدر اوباما وائٹ ہاوس میں اپنے ساتھ کوئی جانور نہیں لائے تھے جبکہ ان سے قبل وائٹ ہاوس کے مکین بننے والے تمام صدور پالتو جانور رکھنے کے شوقین تھے۔