جسٹس امیر بھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش

Jun 10, 2021 | 15:57:PM
جسٹس امیر بھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش
کیپشن: (فائل فوٹو)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ، جسٹس امیر بھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس امیر بھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کا معاملہ حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ  جسٹس گلزار احمد نے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج امیر بھٹی کو نامزد کیا تھا۔ 

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قاسم خان 5 جولائی کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات بے نتیجہ،سرکاری ملازمین بجٹ والے دن پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے