مذاکرات بے نتیجہ،سرکاری ملازمین بجٹ والے دن پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے

Jun 10, 2021 | 14:22:PM
مذاکرات بے نتیجہ،سرکاری ملازمین بجٹ والے دن پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی بجٹ 2021-22 اور سرکاری ملازمین کے مطالبات کے حوالے سے وزراء کمیٹی اور ملازمین قیادت کے درمیان ہونیوالےمذاکرات کے دونوں ادوار بے نتیجہ رہے۔حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر ملازمین کا پارہ ہائی ہو گیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں ناکامی کے بعد ملازمین نے11 جون کو بجٹ والے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے دینے کا  اعلان کیا ہے ۔سرکاری ملازمین ڈیڑھ بجے دوپہر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے  سربراہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ کی قیادت میں دھرنا دیں گے۔ رحمان باجوہ کاکہنا ہے حکومت سرکاری ملازمین سے کئے وعدے پورے کرے، وزراء کمیٹی کے تحریری معاہدے کی پاسداری کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بھر میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ 
دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنےدھرنے کی کال پر اسلام آباد انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو بھی سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا تھا،احتجاج کے دوران وفاقی دارالحکومت میدان جنگ بنا رہا،دوران احتجاج ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔احتجاج کے دوران  متعدد سرکاری ملازمین زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  سنسنی خیز مقابلے کے بعد قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست