انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے جمہوری روایات کو پروان چڑھانا ضروری ،بلاول کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام

Dec 10, 2021 | 20:21:PM
بلاول بھٹو،انسانی حقوق،عا لمی دن،پیغام
کیپشن: بلاول بھٹو،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کےلئے جمہوریت اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانا ضروری ہے ،ہم ملک میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی ماحول پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمتوں میں کمی ۔۔شوکت ترین نے خوشخبری سنادی

تفصیلات کے مطابق انسانی حقو ق کے عا لمی دن پر اپنے پیغا م میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ماحول جہاں ہر شہری کے ساتھ رنگ، نسل، مذہب اور صنف کی بناءپر امتیاز نہ برتا جائے،عالمی برادری کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کےلئے اپنا فرض نبھانا ہوگا۔حقیقی جمہوری معاشروں میں انسانی حقوق پر مصلحت کا تصور بھی نہیں کیا جاتا،پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے لیئے ہمہ وقت تیار عناصر ہر جگہ موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان حالات کا سبب پاکستان میں طویل عرصے تک آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کا برسرِاقتدار رہنا ہے،ہم ملک میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی ماحول پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ایک ایسا ماحول جہاں ہر شہری کے ساتھ رنگ، نسل، مذہب اور صنف کی بناءپر امتیاز نہ برتا جائے۔ پیپلز پارٹی واقعتاً انسانی حقوق کی ایک دفاع کار جماعت ہے،شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو پیش کردہ متفقہ آئین تمام انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید احمد کی آسٹریلوی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی