ماں ،بیٹے کا انوکھا کارنامہ

Aug 10, 2022 | 12:30:PM
بھارتی میڈیا ,ایل ڈی سی, پاکستان ,سول سروس,سی سی ایس
کیپشن: ماں بیٹا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماں ،بیٹے نے انوکھا  کارنامہ سرانجام دے دیا ، ایک ساتھ مقابلے کا امتحان پاس کرکے دنیا کو حیران کردیا ۔

ماں بیٹے نے یہ کارنا مہ پاکستان میں نہیں بلکہ ہمسائیہ ملک بھارت میں سرانجام دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ خاتون بِندو اور ان کے 24 سالہ بیٹے ویویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا۔

اس موقع پر خاتون کے بیٹے کا کہنا تھاکہ ہم ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک ساتھ امتحان بھی پاس کرلیں گے جو ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ خاتون نے لوئر ڈویژنل کلرک (ایل ڈی سی) کا امتحان 38 رینک کے ساتھ پاس کیا جب کہ ان کے بیٹے نے 92 رینک کے ساتھ نوکری کے لیے امتحان پاس کیا۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کا عندیہ

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون  نےچوتھی بار اور ان کے بیٹے نے تیسری بار امتحان دے کر اس میں کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے سول سروس میں بھرتی کیلئے پاکستان میں بھی سی سی ایس کا نظام ہے ۔پاکستان میں بھی ذہین لوگوں کی کمی نہیں جو سی ایس ایس کا امتحان پاس کرتے ہیں ۔