عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کا عندیہ

Aug 10, 2022 | 12:01:PM
رانا ثنااللہ,عمران خان,شہبازگل , مونس الٰہی,اسلا آباد,پنجاب پولیس
کیپشن: کیپشن:رانا ثنا اللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شہباز گل کے بیان کے پیچھے کون کون شامل ہے؟ کس کی سازش ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا ۔

نجی ٹی  وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا اور یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں جب کہ  عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی اس لیے اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے  سوال اٹھایا کہ  آج  پی  ٹی چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے، مجھ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا تھا؟شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا، یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں، عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اداروں کے لوگوں کو کہا گیا کہ احکامات ملے تو عمل نہ کریں، بیان پر نہ شہبازگل کو روکا گیا نہ مداخلت کی گئی، شہبازگل کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا اور 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا، اس معاملے میں پوری قانونی کارروائی ہوگی جب کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے۔ مونس الٰہی کے بیان کے بعد معلوم کرایا کہ بنی گالہ پر ایسی کوئی چیز نہیں ملی کہ پنجاب پولیس تعینات کی گئی ہو۔

یاد رہے عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کو منگل کے روز اسلا آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ،ان کے خلاف  بغاوت، اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف درج مقدمے میں سنگین نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔