استعفوں کی لہر۔۔تحریک انصاف کی بڑی شخصیت کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے گورنرشاہ فرمان کے بعد گورنر گلگت بلتستان بھی آج مستعفی ہو جائیں گے۔ذرائع

Apr 10, 2022 | 21:47:PM
تحریک انصاف۔استعفے۔گلگت بلتستان۔شاہ فرمان۔مقپون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کے بعد گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے استعفا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے فورا بعد گورنر گلگت بلتستان مستعفی ہونگے۔خیال رہے کہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے 30 ستمبر 2018 کو حلف لیا تھا۔راجہ جلال حسین مقپون کا بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی مدت 3 سال 6 ماہ کا عرصہ ہوا ہے، وہ چیئرمین تحریک انصاف، سابق وزیر اعظم عمران خان کے نظریاتی اور وفادار ساتھیوں میں شامل ہیں، انہوں نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی مضبوطی اور حکومت سازی میں مرکزی کردار کیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کے دن ہی استعفا بھجوا دوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کا اقتدار اختتام کو پہنچا۔ جس کے بعد سندھ اور پنجاب کے گورنروں کی طرف سے بھی آج مستعفی ہونے کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک انصاف کے استعفے۔۔سابق سپیکر نے بڑا بیان داغ دیا