ضمنی انتخابات التوا، اے این پی نے نظرثانی درخواست جمع کرادی

Sep 09, 2022 | 22:43:PM
عوامی نیشنل پارٹی، ضمنی انتخابات، التوا، نظرثانی درخواست، الیکشن کمیشن میں جمع
کیپشن: اے این پی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے ضمنی انتخابات کے التوا کے خلاف نظرثانی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔
 صوبائی صدر و نامزد امیدوار این اے 24چارسدہ ایمل ولی خان کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ 25 ستمبر کو انتخابات کرائے جائے۔ لاکھوں لوگوں کو بلاوجہ غیرمعینہ مدت کیلئے حق نمائندگی سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ عوام کو بلاتاخیر اپنا آئینی حق استعمال کرنے دیا جائے۔ اے این پی قانون کی حکمرانی اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتی ہے۔ نظرثانی درخواست اے این پی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری عبد الرحیم وزیر ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سلطان خان کے اے این پی میں جانے کا دکھ ہے، تیمور سلیم جھگڑا