ہندوستان کے کسانوں کی  نئی حکمت عملی،مودی سرکار مشکل میں

Oct 09, 2021 | 20:49:PM
بھارتی کسانوں کی نئی حکمت عملی
کیپشن: بھارتی کسانوں کا مودی کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لکھیمپور کھیری  میں کسانوں پر گاڑی چڑھانے کے واقعے پر کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی سرکار کیخلاف احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس میں کسان تنظیموں نےبھارتی وزیر داخلہ اور ان کے بیٹے آشیش مشرا کی گرفتاری اور انہیں  کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ کسانوں  نے اعلان کیا کہ ملک بھر کے کسان 12 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری پہنچیں۔

کسان رہنما یوگیندر یادو نے کہا کہ لکھیم پور کا واقعہ جلیانوالا باغ سے کم نہیں، ملک کی تمام سماجی تنظیموں سے گزارش ہے کہ وہ ملک بھر میں موم بتی مارچ کا انعقاد کریں۔یوگیندر یادو نے کہا کہ 15اکتوبر کو وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کا پتلا نذر آتش کرینگے، 18 اکتوبر کو ملک بھر میں ریل سروس  روکیں گے جبکہ 26 اکتوبر کو لکھنؤ میں ایک مہاپنچایت منعقد کی جائے گی۔

کسان لیڈر ڈاکٹر درشن پال نے وزیر مملکت پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کی، 25 ستمبر کو اجے مشرا نے تقریر میں کسانوں کے خلاف کافی باتیں کیں، پھر 3 اکتوبر کو اس سازش کو عملی جامہ پہنایا۔ اجے مشرا کے بیٹے نے کسانوں پر جیپ سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی ختم ، سارا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا