حنیف عباسی کی بطورمعاون خصوصی تعیناتی۔ عدالت کا اہم بیان سامنے آ گیا

May 09, 2022 | 12:24:PM
حنیف عباسی کی بطورمعاون خصوصی تعیناتی۔ عدالت کا اہم بیان سامنے آ گیا
کیپشن: حنیف عباسی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم دے دیا۔

 چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شیخ رشید کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیا اور دوران سماعت شیخ رشید کو روسٹرم پر بھی بلایا۔ دوران سماعت  چیف جسٹس اظہر من اللہ نےریمارکس دیئے کہ سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ عدالتیں کسی کے کہنے پر کھلتی ہیں، عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلیں ؟

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جلسوں میں عدالتوں پر الزام تراشی افسوسناک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کے حوالے سے بڑاانکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست گزار شیخ رشید سے سوال کیا کہ کیا آپ کی اتحادی پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتماد ہے؟ چیئرمین تحریک انصاف سے بھی پوچھ لیں اگر انہیں اعتماد نہیں تو ہم نہیں سنتے۔

یہ بھی پڑھیں: پیار میں دھوکہ۔ نوجوان نے گھر کو آگ لگا دی۔ 7 افراد زندہ جل گئے