پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند پیر کونظر آنے کا قوی امکان ہے ، محکمہ موسمیات

Mar 09, 2024 | 21:22:PM
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند پیر کونظر آنے کا قوی امکان ہے ، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان المبارک کا شدت سے انتظار کر رہےہیں، باقی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ماہ صیام کےاستقبال کی تیاریاں جاری ہیں، انتظار ہے تو  صرف چاند کا جس سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند پیر کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ اتوار کو دوپہر 2 بجے پیدا ہوگا، چاند کی عمر11مارچ کو رویت کے وقت 28 گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لئے پیر 11 مارچ کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، مغربی لہر کے زیر اثر 11مارچ کو وسطی اور بالائی سندھ میں مطلع ابرآلود ہوگا جبکہ جنوب مشرقی سندھ میں مطلع صاف ہوگا،بلوچستان میں بھی مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا مزید کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی مغربی لہر کے زیر اثر مطلع ابرآلود ہوگا ان علاقوں میں موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : چین میں روزگار کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر