پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

Jun 09, 2022 | 19:21:PM
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
کیپشن: پارلیمنٹ ہاؤس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مجلس شوریٰ نے نیب کا ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ 

مجلس شوریٰ نے صدر مملکت کی جانب سے بھجوائی گئی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی ہیں۔ نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا تھا۔

اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کیا گیا، بل کے مطابق ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن پائلٹ پروجیکٹ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:موت کے وقت عامر لیاقت کے ساتھ موجود قریبی ساتھی کے سنسنی خیز انکشافات

بل کے تحت انتخابات ایکٹ  2017 میں مزید ترامیم کی گئی ہیں، بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔