ڈالر کی اڑان رک گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

Jun 09, 2022 | 10:41:AM
ڈالر،انٹربینک،سستا،فاریکس ڈیلر
کیپشن: انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 2 پیسے کی کمی آئی۔

 تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران ٹریڈنگ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک دن میں 2 روپے 2 پیسے کی بڑی کمی آئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 201.52 سے کم ہوکر 199.50 روپے کا ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑی کمی 

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 76 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 629 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔ خریداروں کیلئے اچھی خبر  

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 4 سو روپے ہوگئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 729 روپے کمی ہوئی، 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہوگئی۔