بارشیں کب ہوں گی۔۔۔؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Jun 09, 2021 | 09:53:AM
 بارشیں کب ہوں گی۔۔۔؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سورج کی تپش بڑھنے سے زمین پر آگ برسنے لگی ۔لاہور میں گرم لو سے حبس میں اضافہ ہونے لگا جبکہ کراچی میں صبح کے اوقات میں مطلع ابر آلود ہے۔ رات گئے شہر قائدمیں بونداباندی کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  لاہور کادرجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،ہوا میں نمی کا تناسب 33% فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہوا 2 کلومیٹرکی رفتار سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 105 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات  نے اتوار کے روز لاہور میں بارش کی پیشگوئی بھی کر دی ۔ جبکہ  کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہر قائدمیں ہوا 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ ان دنوں لاہور ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ سمیت پا کستان کے بیشتر علاقے  شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور لو گ با رشوں کی دعا ئیں ما نگ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: آج سے پی ایس ایل6 کا میلہ دوبارہ شروع، لاہور اور اسلام آباد کا ٹاکرا