جنیوا کانفرنس؛ سیلاب متاثرین کیلئے 8 ارب57 کروڑ ڈالر امداد کے اعلانات

Jan 09, 2023 | 19:57:PM
پاکستان کی سربراہی, سوئٹزر لینڈ, ڈونر کانفرنس, عالمی اداروں, برادری, اربوں ڈالرز,
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہونیوالی ڈونرکانفرنس میں عالمی اداروں و برادری کی جانب سے اربوں ڈالرز کی امداد کے اعلانات کئے گئے ہیں، مریم اورنگزیب نے تفصیلات جاری کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ جنیوا کانفرنس کا دن بھر جاری رہنے والا مکمل سیشن عالمی برادری کی فراخدلی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے عالمی اداروں اور برادری کی جانب سے امدادی اعلانات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین نے 93 ملین ڈالر، جرمنی نے 88 ملین ڈالر، چین نے 100 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک نے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر، عالمی بینک نے 2ارب ڈالر، جاپان نے 77 ملین ڈالر، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا۔


مریم اورنگزیب کااپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ یو ایس ایڈ 100 ملین ڈالر، فرانس نے 345 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا، وفاقی وزیر نے کہاکہ جنیواکانفرنس کے پہلے سیشن میں مجموعی طور پر 8 ارب57 کروڑ ڈالر امداد کے اعلانات کئے گئے ہیں،کانفرنس کا دوسرا مکمل سیشن جلد شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں