عالمی ادارے پاکستان کی مدد کیلئے ایک ہوگئے

مالیاتی اداروں اور دوست ممالک نے امداد اور سرمایہ کاری کے بڑے اعلانات کردیے

Jan 09, 2023 | 17:08:PM
عالمی ادارے پاکستان کی مدد کیلئے ایک ہوگئے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف جینیوا کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کوشش رنگ لے آئیں،مالیاتی اداروں اور دوست ممالک مدد کو آگئے، بڑے اعلانات کردیے ۔

یورپی کمیشن نے  50 کروڑ یورو،فرانس  نے  10ملین ڈالر ،ورلڈ بینک نے  2 ارب ڈالرز  اور اسلامی ترقیاتی بینک گروپ نے 4 ارب ،20 کروڑ ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔یورپی کمیشن کے صدر نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو ہرشعبے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا، فرانسیسی صدر ایمانیوئیل میکرون نے کہا کہ پاکستان نے بہادری سے سیلاب کا مقابلہ کیا۔فرانسیسی صدر نے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو جو نقصان ہوا وہ کسی اور ملک کو بھی ہوسکتا ہے، فرانس کے عوام اور حکومت مشکل میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ضرور پڑھیں :سیلاب زدگان کیلئے قدرتی مدد آگئی ،حیرت انگیز مناظر

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں ورلڈ بینک کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 2 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان  کیا گیا ہے۔اسلامی ترقیاتی بینک گروپ نے 4 ارب ،20 کروڑ ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے جاری کانفرنس کے دوران پاکستان کے لیے بڑا اعلان کیا۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

خصوصی فنڈ کااعلان صدراسلامی ترقیاتی بینک نےجنیوا کانفرنس کےدوران کیا،وزیراعظم نےعربی زبان میں صدراسلامی ترقیاتی بینک کاشکریہ ادا کیا۔