خوبصورتی کے لئے مصنوعی چیزوں کا استعمال۔۔40 اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

Dec 09, 2021 | 12:51:PM
مصنوعی انجکشن لگانے پر چالیس اونٹ مقابلہ حسن سے باہر
کیپشن: اونٹوں کا مقابلہ حسن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں اونٹوں کے مشہورمقابلہ حسن میں اونٹوں کوخوبصورت بنانے کے لئے خصوصی انجکشن استعمال کرنے پر40 سے زائد اونٹوں کو نااہل قراردے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی ترجمان نے استعفا دیدیا

سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹول میں حکام نے کریک ڈاؤن کیا اوراونٹوں کوجھریاں دورکرنے والے بوٹوکس انجکشن لگانے، فیس لفٹ اوردیگرچھوٹی موٹی سرجری پر40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے کے لئے نااہل قراردے دیا۔

اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اونٹ کوفاتح قراردینے کے لئے اس کا سر،گردن، کوہان اورقد وغیرہ دیکھا جاتا ہے۔ اونٹوں کے مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو66ملین ڈالرکا انعام ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی میں عدم شرکت۔۔ سلمان خان کی بہن نے بڑا راز کھول دیا

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اورخوبصورت بنانے کے لئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے۔