پٹرولیم مصنوعات و بجلی کےبلوں کےآفٹرشاٹس،وکلابھی متاثر 

Sep 08, 2023 | 11:54:AM
پٹرولیم مصنوعات و بجلی کےبلوں کےآفٹرشاٹس،وکلابھی متاثر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پٹرولیم مصنوعات و بجلی کےبلوں کےآفٹرشاٹس، مہنگائی سےوکلابھی متاثر ہو گئے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کی فیسوں میں 100گنا اضافہ کردیا گیا،ہائیکورٹ بارکےوکلاءکی لائف ممبرشپ فیس3ہزارسےبڑھاکر10ہزارکردی گئی۔
ویزہ لیٹر فیس ایک ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی،گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفکیٹ فیس 1ہزار سے 3 ہزار کردی گئی،تجربہ سرٹیفکیٹ 1ہزار ، آرمڈ لائسنس فیس 500 سے 1ہزار کردی گئی۔
این او سی برائے ممبرشپ فیس 500 سے ایک ہزار ،ڈوپلیکیٹ لائف مبر شپ فیس 100 سے 500روپے،ممبرشپ آئی ڈی کارڈ فیس 200سے 500روپے کردی گئی۔
فیسوں میں اضافہ پر وکلاء پریشان  ہیں،وکلا کا کہنا ہے کہ  فیسوں میں کمی کی جائے۔
وکلاءکےپرزوراصرارپر ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس 11 ستمبر کو طلب کر لیا گیا،اجلاس میں وکلاء فیسوں کو برقرار یا کم کرنے بارے تجاویز لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کے جوابی وار جاری،انٹر بینک میں ڈالر کا مزید ریٹ گر گیا