چار روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کل سے شروع ہوگا

Nov 08, 2023 | 23:14:PM
چار روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کل سے شروع ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے مخصوص شہروں میں سموگ ایمرجنسی کے دوران چار روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کل سے ہوگا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز نے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ چار دن کے اس لاک ڈان میں تمام دکانیں، ریسٹورنٹ و دیگر کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سموگ سے متاثرہ شہروں میں 10 نومبر کو بینک برانچز بند رہیں گی

ڈی آئی جی آپریشنز علی جاصر رضوی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ڈولفن، ایس پی سیکیورٹی اور ایس پی ہیڈکوارٹرز اس سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے 185 اضافی ناکے لگائے جائیں گے۔