آسٹریلیا کا بھی دورہ پاکستان کا اعلان۔شیڈول جاری

Nov 08, 2021 | 18:49:PM
پاکستان کرکٹ بورڈ، آسٹریلیا، پہلے دورہ پاکستان ، اعلان
کیپشن: آسٹریلوی ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  آسٹریلیا  نے آئندہ برس دورہ پاکستان کا اعلان کردیا جس کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی۔
مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے چاروں ایک روزہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ایک روزہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے آخری بار 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل  ویسٹ انڈیز  کی ٹیم پاکستان آنے کا اعلان کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آجانچ لے،نچ لے۔۔فاران طاہر کی زارا ترین سے شادی۔۔زبردست رقص کی ویڈیو وائرل
ادھرچیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کا 24 سال بعد پاکستان آکر کھیلنا یہاں موجود مداحوں کیلئے بہترین لمحہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح یہ آسٹریلوی کے لیے بھی ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ پاکستان کے تاریخی گراو¿نڈز میں کرکٹ کھیل کر یہاں کے عوام کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے شعیب ملک سے ہونےو الی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی