تحریک لبیک کے بعدانصار الاسلام' پر بھی پابندی ختم

Nov 08, 2021 | 13:43:PM
انصارالاسلام پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: انصارالاسلام فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب حکومت مولانا فضل الرحمن کے سامنے جھک گئی ،محکمہ داخلہ نے بالا آخر انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل کابینہ کو انصار اسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس ارسال کیا تھا۔ کئی ماہ تک محکمہ داخلہ نے اس کی پیروی ہی نہ کی، محکمہ داخلہ نے اب یہ ریفرنس بغیر کسی کاروائی کے ود ڈرا کر لیا ہے۔واضح رہے کہ انصار الاسلام مولانا فضل الرحمن کی مبینہ عسکری تنظیم ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ہٹانے کے لئےبھیجی گئی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 'کابینہ نے 6 نومبر 2021 کو داخلہ ڈویژن سے جمع کرائی گئی سمری کا جائزہ لیا جو رولز آف بزنس کے رول 17 ون بی اور 19 ون کے تحت تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کے لیے بھیجی گئی تھی, کابینہ نے سمری کے پیراگراف نمبر 8 پر دی گئی تجویز کی منظوری دیدی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:باپ سے لاتعلقی کا اظہار۔۔ گلوکار عدنان سمیع کو بھی پدما شری ایوارڈ مل گیا