20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا

May 08, 2023 | 18:48:PM
20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا
کیپشن: آٹا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیاگیا،فلور ملوں نے بیس کلو آٹے کا تھیلا 2600 روپے سے بڑھا کر 2700 روپے کردیا۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار مٹوکاکہناتھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ پانچ ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں،فلور ملوں کو سرکاری قیمت پر گندم دستیاب نہیں، مجبوراً اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات کا طریقہ کار تبدیل
 افتخار مٹوکاکہناتھا کہ گندم کی عدم دستیابی پر لاہور کی 70فیصد ملیں بند ہو گئی ہیں،جب فلور ملوں کو گندم سرکاری نرخوں پر ملے گی تو ریٹ نہیں بڑھے گا،چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ پنجاب میں آٹے کا بحران جنم لے رہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب معاملے کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ