عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست لارجر بینچ کو بھجوا دی گئی

Dec 08, 2023 | 11:50:AM
عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست لارجر بینچ کو بھجوا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کیلئے نااہلی کی درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کیلئے نااہلی کے خلاف درخواست پر چیمبر میں سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے علی ظفر اور سمیر کھوسہ پیش ہوئے،عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو 5 سال کیلئے نااہل کردیا، درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کیلئے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: افواہیں دم توڑ گئیں،چیف الیکشن کمشنر کا دو ٹوک بیان

 درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،  عدالت الیکشن کمیشن کی جانب 5 برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دیا ۔