پنجاب حکومت نے سرکاری بھرتیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کی منظوری دیدی

Dec 08, 2023 | 00:31:AM
پنجاب حکومت نے سرکاری بھرتیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رامے علی)پنجاب حکومت نے دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کی  بھرتیوں کے حوالے سے اہم فیصلے منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب نے نگران کابینہ کی منظوری کے بعد  نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق    پنجاب حکومت نے17 اے کے تحت بھرتیوں کے پرانے قانون کو فوری طور پر روک دیا ہے ،جس سے دوران ملازمت اب صرف ملازم کے اہل خانہ کو رقم ملے گی، ملازمت کرنے والے بچوں کو نوکریاں نہیں دی جائے گی ۔

اس میں مزید کہاگیاہے کہ پنجاب حکومت نے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی رقم بڑھا دی ہے ،گریڈ 1 سے 4 کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روہے کی مالی امداد ملے گی،گریڈ 5 سے گریڈ 10 کے ملازمین کے اہل خانہ کو 75 لاکھ ملئں گی،گریڈ 11 اور12 میں مرنے والے ملازم کے اہل خانہ کو 1 کروڑ روپے ملے گے،گریڈ 16 سے 17 کے ملازمین کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 50 لاکھ ملیں گے اور گریڈ 18سے 22 تک آفیسر کی دوران ملازمت وفات پر اہل خانہ کو 2 کروڑ ملین گے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلی دبئی سے قطر پہنچ گئے،بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات