پاکستان کی برآمدات میں بڑی کمی

Nov 07, 2022 | 16:21:PM
 پاکستان کی برآمدات میں بڑی کمی
کیپشن: برآمدات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی برآمد کنندگان اپنا مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے میں ناکام رہے،  چین، ملائیشیا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سمیت اہم تجارتی شراکت داروں کےساتھ برآمدات میں کمی آگئی۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران بعض بڑے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ پاکستانی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیل کےمطابق چین کو پاکستانی برآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران 559 ملین ڈالر سے کم ہو کر  501 ملین ڈالر رہ گئیں۔

ملائیشیا  پاکستانی برآمدات 83.34 ملین ڈالر سے 12 ملین ڈالر کم ہوکر 71.45 ملین ڈالر رہ گئیں جبکہ سنگاپور پاکستانی برآمدات 57 ملین ڈالر سے 21 ملین ڈالر کم ہوکر 36 ملین ڈالر رہ گئیں۔