سٹیٹ بینک کا مکانات کو قرضہ نہ دینے والے بینکوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مکانات کے لئے دئیے جانے والے قرضے کے فروغ کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے مکانات کو قرضہ نہ دینے والے بینکوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے مکانات تعمیرپر قرضوں پر سبسڈی کا اعلان کیا ہے ، مکانات کے لئے قرضوں کی فراہمی پر مرکزی بینک تمام بینکوں کو پہلے ہی ہدایت جاری کرچکا ہے ،مرکزی بینک نے ساتھ ساتھ بینکوں کو قرضے جاری کرنے کا ہدف بھی جاری کیا تھا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق جو بینک دئیے گئے ہدف سے کم قرضہ جاری کریں گے ان پر جرمانے عائد کیا جائے گا۔
مرکزی بینک یہ جرمانے بینکوں کی جانب سے جاری قرضوں کی مکمل تحقیقات کرکے عائد کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بدلتے وقت میں پاکستان اور چین کو الگ دیکھنا غلط ہے,بھارتی اسٹریٹجک ماہرین