رمضان میں شاہی تحفہ۔۔94 ضرورت مند ممالک میں کھجوریں تقسیم ہو گئیں

Feb 07, 2022 | 18:28:PM
کھجوروں، سعودی، فیکٹری
کیپشن: کھجوروں کی سعودی فیکٹری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سےرمضان  المبارک کے دوران 94 ممالک کو اعلیٰ معیار کی کھجوروں کا تحفہ بھیجا جائے گا۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ’انتہائی ضرورت مند ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ شاہی تحفے سے10 لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا‘۔ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ’ شاہی تحفہ کرونا وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھیجا اور تقسیم کیا جائے گا‘۔شاہی تحفے کے پروگرام کا افتتاح الاحسا کمشنری میں کھجوروں کی سعودی فیکٹری میں کیا گیا ہے جہاں کھجوروں کی پیکنگ اور سینیٹائزنگ کے انتظامات بھی براہ راست ناظرین کو دکھائے گئے۔سعودی وزیر اسلامی امور نے بتایا کہ کھجوریں موبائل کولڈ سٹوریج کے ذریعے بین الاقوامی کارگو کمپنیوں کے تعاون سے بھجوائی جائیں گی۔ یہ کھجوریں 94 ملکوں میں سعودی سفارتخانے، قونصلیٹ، مذہبی اتاشی اور اسلامی مراکز کے توسط سے تقسیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن بنی اداکارہ  کا زبردست ڈانس۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
خادم الحرمین الشریفین