سویپر کو میسی سے دستخط مانگنا مہنگا پڑ گیا، نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا

Aug 07, 2023 | 00:14:AM
سویپر کو میسی سے دستخط مانگنا مہنگا پڑ گیا، نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہور فٹبالر سٹار لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر دستخط لینے کے چکر میں  صفائی کرنے والا نوجوان اپنی نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔

امریکن انٹر میامی سٹیڈیم میں صفائی کرنے والے عملے  میں سے ایک نوجوان نے  ارجنٹائن کے فٹبالر  سٹار لیونل میسی سے  شرٹ پر دستخط کرنے کو کہہ تو دیا  لیکن اسے اس بات کی قطعاً امید نہیں تھی کہ آخر کار اسے اقدام کی پاداش میں اپنی نوکری سے  ہی ہاتھ دھونا پڑ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پی سی بی گلوکار بن گئے، غیر ملکی گلوکارہ کیساتھ ویڈیو وائرل

برطانوی اخبار کے مطابق صفائی کرنیوالے کرسچن سلامانکا میامی میں صرف ڈیڑھ سال سے رہائش پذیر  ہے اور کھیلوں کی تقریبات اور کنسرٹس میں صفائی  کرنے والی  ایک کمپنی کے ساتھ منسلک ہے۔ اسے پہلی دفعہ انٹر میامی میں صفائی  کرنے کا موقع دیا گیا تھا ۔اپنے کام کے دوران نوجوان اپنی جگہ سے چلا گیا اور سٹیڈیم کے گیراج میں پہنچتے ہی کلب بس میں چلا گیا۔ ارجنٹائن کی شرٹ ہاتھ میں  لی  اور میسی سے اس پر دستخط کرنے کی درخواست کر دی ۔

میسی نے دستخط کرنے پر رضامندی تو  ظاہر کردی لیکن سکیورٹی اہلکار فوری طور پرنوجوان  کی طرف لپکے اور اسے  وہاں سے دھکیل دیا گیا۔ بعد ازاں اسے مستقل طور پر نوکری سے  بھی برخاست کرنے  کرنے کا فیصلہ موصول ہوگیا۔