مریم نواز نے چیف جسٹس سے استعفےکا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیاہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کی حمایت میں قانون و آئین کی خلاف ورزی کی، ساتھی ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل ،تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
No CJ has ever been accused of such misconduct. His tilt towards PTI is glaring. CJP Bandiyal must RESIGN. #GoHomeBandiyal https://t.co/kE4qdozxVy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2023
مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مِس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفیٰ دینا چاہیے۔