محکمہ انسدادی دہشت گردی نےعمران خان کوپھر طلب کرلیا

May 06, 2023 | 13:04:PM
محکمہ انسدادی دہشت گردی نےعمران خان کوپھر طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں محکمہ انسدادی دہشت (سی ٹی ڈی) نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے طلبی نوٹس میں سابق وزیراعظم کو 11 مئی کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، عمران خان کو 2 مقدمات میں 10مئی کو طلب کیا گیا ہے،نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں، اگر عمران خان کے پاس اپنے حق میں کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں، حاضر نہ ہونے کی صورت میں عمران خان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو 26 مارچ کو بھی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں طلب کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلاف قانون قرار

دوسری جانب  اسلام آباد پولیس نے  عمران خان کو 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا،اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو 10 اور11 مئی کوشامل تفتیش ہونے کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں،نوٹس میں کہا گیا ہےکہ تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153میں عمران خان پیش ہوں، اس کے علاوہ انہیں تھانہ رمنا میں ہی درج مقدمہ نمبر 154 میں 10 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 03 میں عمران خان کو 11 مئی اور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ نمبر143 میں بھی 11 مئی کو طلب کیا گیا ہے،عمران خان کوپولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔