ورلڈ کپ سے 3 ماہ قبل تمیم اقبال کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

Jul 06, 2023 | 15:28:PM
ورلڈ کپ سے 3 ماہ قبل تمیم اقبال کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: 34 سالہ تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز فروری 2007ء میں کیا تھا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے بھارت میں ورلڈ کپ شروع ہونے سے تین ماہ قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چٹوگرام میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمیم اقبال آبدیدہ بھی ہوگئے تھے، ٹیم کے کپتان نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

گزشتہ روز ون ڈے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو شکست دی تھی، کھلاڑی تمیم اقبال نے کہا کہ کل افغانستان کیخلاف میرا آخری میچ تھا، میرا فیصلہ اچانک نہیں تھا، مختلف وجوہات کے بنا پر اعلان کررہا ہوں جس کا ذکر میں یہاں نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ ریٹائرمنٹ لینے کا صحیح وقت ہے، مجھے یہاں چند لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ہے، میں اپنی فیملی خاص طور پر اپنے والد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان تمام کھلاڑیوں کا شکریہ جن کے ساتھ میں کھیل چکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: ذکا اشرف نے بطور چیئرمین منیجنمنٹ کمیٹی عہدہ سنبھال لیا

تمیم اقبال نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے مجھے اتنے عرصے تک ملک کی نمائندگی کا موقع دیا، میں نے بنگلہ دیش کی کپتانی کی ہے، میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے آبدیدہ ہوکر مزید کہا کہ ’میرے پاس کہنے کیلئے اور کچھ نہیں ہے بس ایک بات میں ضرور کہوں گا، میں نے اپنی پوری کوشش کی میں جب بھی میں میدان میں تھا تو اپنا سو فیصد دیا۔

34 سالہ تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز فروری 2007ء میں کیا تھا، دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نئے کپتان کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔