لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہو گا,قمر زمان کائرہ

Dec 06, 2020 | 12:21:PM
 لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہو گا,قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہو گا، وزیراعظم اور ان کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ جانے والے ہیں۔وزیراعظم صاحب ہمیں این آر او نہیں، آپ کا استعفیٰ چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز دیئے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھا، ہم نے تو اس سے استعفیٰ لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا آپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو ہم کسی صورت گھبرانے والے نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکے، اب ان کا صرف دھمکیوں پر گزارا ہے لیکن اب عوام نکل آئے ہیں، جعلی دھمکیاں اور بدتمیزیاں ان کو بچا نہیں سکتیں۔ وزیراعظم کی ہر تقریر میں تکبر جھلکتا ہے، یہی ان کے زوال کی بڑی نشانی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت دیں گے نہ انہیں روکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ منتظمین اور  کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے اپنی کرسی بچانے کے لئے آصف زرداری اور نواز شریف کو این آر او دیا لیکن اگر میری حکومت بھی چلی جائے تو انہیں کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔