ایکنک اجلاس،راجن پور ڈیرہ غازیخان شاہراہ کی اراضی خریداری اورادائیگی کی منظوری

Apr 06, 2023 | 21:05:PM
ایکنک اجلاس،راجن پور ڈیرہ غازیخان شاہراہ کی اراضی خریداری اورادائیگی کی منظوری
کیپشن: اسحاق ڈار ایکنک اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایکنک نے راجن پور ڈیرہ غازیخان شاہراہ کی اراضی خریداری اور معاوضہ جات کی ادائیگی کی منظوری دے دی ،منصوبے پر 11 ارب 37 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دیامر بھاشا پاور جنریشن فیسلیٹی منصوبے کی منظوری دی گئی،منصوبے پر 1 ارب 23 کروڑ روپے لاگت آئے گی،4500 میگاواٹ کے منصوبے پر واپڈا کے ذریعے عملدرآمد ہوگا ۔
 وزارت خزانہ کاکہناہے کہ ایکنک نے ڈیجیٹل اکانومی منصوبہ بھی منظور کر لیا،اس منصوبے پر 17 ارب 47 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ایکنک نے ایم 8 موٹروے سے ایرانی سرحد تک تربت مند روڈ کی تعمیر کی منظوری دیدی،منصوبے پر 19 ارب 57 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایکنک نے 27 ارب 63 کروڑ لاگت کے پنجگور گچک روڈ کی بھی منظوری دیدی،ایکنک نے بند منصوبوں کے زیر التوا واجبات ادا کرنے کی بھی منظوری دیدی،ایکنک نے پاور ڈویژن کو ایس ڈی جیزسکیموں کی منظوری کی اجازت دیدی ۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا