ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 3 ہزار ایکٹر پر محیط جنگل بنانے کا فیصلہ

Mar 05, 2023 | 12:16:PM
ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 3 ہزار ایکٹر پر محیط جنگل بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ماحول دوست منصوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جہاں اب روڈا کی جانب سے 3 ہزار ایکڑ سے زائد پر محیط جنگل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رکھ جھوک ماحول دوست منصوبے کو نیشنل پارک ڈیکلیئر کیا جائے گا جس کے ذریعے جنگلی حیات کی کمی کو دور جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ 

یہ بھی پڑھیے: ملک میں گرمی کی لہر مارچ میں آنےکا امکان

اس نیشنل پارک میں پرندوں کیلئے خصوصی طور پر برگد کے درخت لگائے جائیں گےجبکہ جنگل کے نزدیک تفریح کیلئے شاندار رزارٹ اور بوٹنگ کلب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے سیٹیلائٹ کے ذریعے جنگل کی نگرانی کیلئے بھی انتطامات کیے جائیں گے۔