ملک میں گرمی کی لہر مارچ میں آنےکا امکان

Mar 05, 2023 | 11:10:AM
محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں گرمی کی لہر رواں ماہ میں آنےکا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ  جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں گرمی کی لہر رواں ماہ میں آنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ، اپریل اور مئی میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، ملک کے  بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط درجے سے زائد رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہےکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہونےکا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے،گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بھی معمول سےکم بارشیں ہوں گی۔