اہداف حاصل کرلیے،،، بڑی خوشخبری پاکستان کی منتظر!!!

Jun 05, 2022 | 19:08:PM
اہداف حاصل کرلیے،،، بڑی خوشخبری پاکستان کی منتظر!!!
کیپشن: پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خارجہ نے اس حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف کا 4 روزہ اجلاس 13 سے 17 جون تک برلن میں ہوگا، جس میں پاکستان سے متعلقہ امور 15 اور 16 جون کو پلینری سیشن میں زیر غور آئینگے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ برلن جائیں گی۔

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس سے پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آنے کا امکان ہے، پاکستان نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں واپسی کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں شدید اختلاف؟ لانگ مارچ اب نہیں ہوگا

خیال رہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اجلاس میں پاکستان کو جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق 27 میں سے 26 نکات پر پاکستان نے کام کر لیا ہے۔