ماسک کے باوجود موبائل پر فیس آئی ڈی کام کرے گی ؟؟

Feb 05, 2022 | 16:16:PM
فیس آئی ڈی ، ماسک
کیپشن: فیس آئی ڈی کیساتھ موبائل ان لاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اگر آپ نے ماسک پہنا ہوا ہو اور آپ کے موبائل پر فیس آئی ڈی لگی ہو تو اس کیلئے آپ کو ماسک اتارنے کی ضرورت نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی نے ” فیس آئی ڈی” کی نیا فیچر متعارف کروادیاہے جس میں صارفین اب ماسک پہن کر بھی فیس آئی ڈی کا فیچر استعمال کر سکیں گے۔ایپل کمپنی نے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز کے لیے فیس ان لاک کا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے اب صارفین ماسک پہنے ہوئے بھی ڈیوائس کو ان لاک کر سکیں گے۔نئے فیچر کے تحت ڈیوائس مکمل چہرے کی شناخت کے بجائے صرف آنکھوں کی شناخت سے اسکرین کو ان لاک کرے گی۔کمپنی کی جانب سے فیچر ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کروایا گیا ہے۔ ابتدا میں یہ فیچر آئی او ایس بیٹا ورڑن کے لیے دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری