افغان فوجیوں کے قتل پرامریکا اورمخالف افغانوں کو امریکی ویزوں کی فراہمی پر طالبان کی تشویش

Aug 05, 2021 | 20:26:PM
 افغان فوجیوں کے قتل پرامریکا اورمخالف افغانوں کو امریکی ویزوں کی فراہمی پر طالبان کی تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کابل میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے ان اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جن میں طالبان پر الزام لگایا گیا تھا کہ طالبان کے سامنے جن افغان فوج کے اہلکاروں نے ہتھیار ڈالے تھے، طالبان نے پہلے انہیں معاف کیا تھا، تاہم رات کی تاریکی میں ان کو اپنے گھروں سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا۔ان اطلاعات میں طالبان پر یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ ان فوجیوں کو مارنے کے بعد ان کی بیواﺅں سے طالبان نے زبردستی نکاح کیے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو طالبان جنگی جرائم کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔
 ادھرافغان طالبان نے امریکا کی جانب سے ان افغانستان کے باشندوں کو ویزے فراہم کرنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے جنہوں نے امریکی افواج کےلئے خدمات انجام دی تھیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ایسے لوگوں کو ویزے فراہم کرنا ان کے ملک میں کھلی مداخلت ہے۔طالبان کے مطابق انہوں نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ امریکی افواج کے ساتھ مترجم اور دیگر حیثیت سے خدمات انجام دینے والے افراد کو امریکی قبضے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے امریکا اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی دخل اندازی پر مبنی پالیسیوں سے گریز کیا جائے۔
 یہ بھی پڑھیں۔17 سا ل کی عمر میں ایسا حادثہ ہو گیا کہ اندر سے کر چی کر چی ہو گئی۔۔کبریٰ خان کا انکشاف