دوسروں پر کرپشن کے بہتان لگانے والے پنڈورا لیکس میں نام آنے پر خاموش ہیں۔۔اسفند یار ولی

Oct 04, 2021 | 20:37:PM
اسفند یا ر ولی ،کا،اہم ،مطالبہ
کیپشن: اسفند یا ر ولی،فا ئل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ  حکومت کی جا نب سے  پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کا اعلان مضحکہ خیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسفند یا ر ولی نے کہا کہ  ووٹ چوری کرکے مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کا احتساب بھی سلیکٹڈ ہے۔ دوسروں پر کرپشن کے بہتان لگانے والے لیکس میں نام آنے پر خاموش ہیں۔اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ حکومت کا تحقیقات کا اعلان کرنا اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پانامہ اور آف شور لیکس میں بھی سب سے زیادہ پی ٹی آئی اور ان کے اتحادی اراکین کے نام تھے۔

 اسفند یا ر ولی نے مزید  کہا کہ عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ملائیشیا اور دبئی میں جائیدادوں کو بنیاد بنا کر سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل اے این پی ہی کا کیا گیا ۔ان جائیدادوں کو ثابت کرنا تو دور آج تک اے این پی کے کسی ایک کارکن پر ایک آنے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کی جا سکی ۔عوامی نیشنل پارٹی آج بھی میدان میں کھڑی ہے اور احتساب کیلئے تیار ہے۔ نیب تحریک انصاف کی چھتری تلے آنے والوں کو فرشتہ جبکہ دیگر کو گناہنگار قرار دے دیتی ہے ۔پنڈوراپیپرز کی تحقیقات کیلئے ایک بااختیار کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے جو متعین وقت کے اندر تحقیقات مکمل کرے۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں لیکن پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اور امیر وغریب کے لئے قانون کے الگ الگ معیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قطر کے سفیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔۔ دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت