قومی اسمبلی کے ارکان کا پارلیمنٹ ریکارڈ  عدالت کو فراہم کرنے سے انکار

May 04, 2023 | 11:01:AM
قومی اسمبلی کے ارکان کا پارلیمنٹ ریکارڈ  عدالت کو فراہم کرنے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججوں کے معاملے پر گرما گرم بحث جاری رہی، قومی اسمبلی کے ارکان نے ایک بار پھر اسپیکر پر زور دیا ہے کہ پارلیمنٹ کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو فراہم کرنے سے انکار کردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دو آئینی ادارے آمنے سامنے آچکے ہیں، جسٹس منیر سے لے کر آج تک آئین کے ساتھ کیا کچھ ہوتا رہا ہے، ہم تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں عدالت کے ساتھ ہیں لیکن دائرہ اختیار کی خلاف ورزی کے خلاف ہیں،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ریکارڈ مانگا ہے اور ہم نے انکار کردیا، ہاؤس کا ریکارڈ اس ایوان کی پراپرٹی ہے ایوان سے پوچھے بغیر ریکارڈ نہیں دیا جاسکتا، اس معاملے پر پورے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جس کے سامنے چیف جسٹس کو بلایا جائے، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بھی سپریم کورٹ کو ریکارڈ فراہم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس ایوان کو فتح کرنا چاہتے ہیں انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر بولے کل سے بحث چل رہی ہے کہ کون بالادست ہے، ہر ادارے کا کردار آئین میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں ملازمین کی پینشن روک دی گئی

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے سپریم کورٹ کو خط کا معاملہ پرذرائع  کا کہنا ہے کہ  رجسٹرار سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے خط کو عدالتی ریکارڈ میں شامل کرلیا،رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی نے اسپیکر کے خط کی کاپی جوڈیشل برانچ کو بھجوادی،رجسٹرار نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کی کاپی ججز کو بھی بھجوا دی،رجسٹرار نے چیف جسٹس سمیت 15 ججز کو خط کی کاپی بھیجی۔