چالان سے بچنے کیلئے کار ڈرائیور نے تیز رفتاری کا ذمہ دار پیوٹن کو ٹھہرادیا

Mar 04, 2022 | 00:42:AM
چالان۔ڈرائیور۔پیوٹن۔فلوریڈا۔ٹریفک۔میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کار ڈرائیور نے تیز رفتاری اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کا ذمہ دار روسی صدر پیوٹن کو ٹھہرادیا۔
مریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے ایک ادھیڑ عمر ڈرائیورکو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر روکا گیا۔ ڈرائیور پر الزام تھا کہ وہ رکنے کا نشان دیکھنے کے باجود نہیں رکا اور 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی اجازت والے علاقے میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے چلا رہا تھا۔پولیس اہلکار کے استفسار پر ڈرائیور نے معذرت کی تاہم تیزرفتاری کی وجہ یہ بتائی کہ اسے ابھی پتا چلا کہ روسی صدر پیوٹن نے دنیا کے خلاف جوہری جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس لئے میں پریشان ہوگیا تھا اور جلد ازجلد اپنے گھر واپس جانا چاہتا تھا تاکہ معلوم کرسکوں کہ کیا ہو رہا ہے،تاہم پولیس نے اس کا جواز مسترد کر دیا اورتیز رفتاری اور ٹریفک اسٹاپ پر نہ رکنے پر ڈرائیورکا چالان کردیا۔
واضح رہے کہ روسی صدر نے گذشتہ اتوار کے روز نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور معاشی پابندیوں کے ردعمل میں روسی فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔عوامی مارچ کہاں جائے گا۔۔ پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا