مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی 

Jun 04, 2023 | 21:29:PM
مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم سوات،کرم ،وزیرستان، کو ہستان اور بنوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، لیکن میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپوراور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی ؟متوقع تاریخ سامنے آ گئی
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا ،ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،سندھ کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،رپورٹ کے مطابق کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی