پشاورمیں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ 

Jan 04, 2024 | 21:58:PM
پشاورمیں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: سی این جی سٹیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)پشاورمیں ایس این جی پی ایل نے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فیصلہ گھریلوصارفین کو گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ۔
 ترجمان ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ ریجن کے تمام سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی 5جنوری صبح 6 بجے سے معطل کر دی جائے گی، صورتحال بہتر ہونے تک سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی،یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کی ہدایات اور حکومت پاکستان کی گیس مختص کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ متبادل انتظام گھریلو صارفین کے مفادات کے تحفظ کیلئے نافذ کیا جا رہا ہے،گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی